چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اقدامات

57
China
China

بیجنگ ۔ 22جولائی (اے پی پی) چین میں مالیاتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے اور چین کی مالیاتی صنعت کو مزید کھلا کرنے کے لئے نئے اقدامات معارف کروائے گئے ہیں۔ چین کی ریاستی کونسل کے مالی استحکام اور ترقیاتی کمیشن کے دفتر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان اقدامات کو متعارف کروانے کا مقصد چین کی مالیاتی منڈیوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرنا ہے۔اب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو چین کی انٹر بینک اور ایکسچینج بانڈ مارکیٹ میں تمام قسم کے بانڈز کی خرید وفروخت اور چینی فنڈز میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔