بیجنگ ۔ 11 اپریل (اے پی پی) چین میں افراطِ زر میں نمو کی شرح گزشتہ اکتوبر کے بعد سے اپنی کم تر سطح پر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے۔ چین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیاں تیز ہوئیں ہیں۔ چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق چین میں افراط زر کی شرح فروری میں5.2 فیصد تھی جو مارچ میں4.3 فیصد دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ چین نے حالیہ کچھ دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں لگی سفری پابندیوں میں کچھ نرمی کی ہے۔