حبیب بینک لمیٹڈ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں 7.5 ملین خاندانوں میں 90 ارب روپے تقسیم کرے گا

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں 7.5 ملین خاندانوں میں 90 ارب روپے تقسیم کرے گا۔ وفاقی حکومت نے روزانہ کی اجرت پر کام کرنے اور کورونا کی وباء کے باعث متاثر ہونے والے طبقات کی مالی معاونت کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز ہونے والے طبقات کی مالی معاونت کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا آغاز کیا ہے جبکہ ایچ بی ایل اس سے پہلے بھی ملک بھر کے مستحق خواتین کی کفالت پروگرام کا آغاز کیا ہے جبکہ ایچ بی ایل اس سے پہلے بھی ملک بھر کی مستحق خواتین میں کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا فریضہ سر انجام دے رہا ہے۔ حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے جس کے تحت حبیب بینک سندھ، بلوچستان، پنجاب اور وفاقفی علاقوں میں تقریباً 75 لاکھ مستحق خاندانوں میں 90 ارب روپے تقسیم کرے گا۔ پروگرام کے تحت ہر خاندان کو 12 ہزار روپے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک قبل ازیں بھی 30 لاکھ خاندانوں کو کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ وزیر اعظم عمران خان کے احساس ایمرجسنی کیش پروگرام کی کامیابی کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرے گا تاکہ ملک بھر میں دیہاڑی دار اور مستحق طبقات میں رقوم کی ترسیل کا کام شفاف طریقہ سے مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کے ان لمحات میں ایچ بی ایل اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی ادائیگی کے لئے پر عزم ہے۔ واضح رہے کہ حبیب بینک لمیٹڈ سب سے بڑی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، برانچ لیس بینکنگ سمیت ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری کرنے والا ملک کا بڑا بینک ہے جو ملک بھر میں اپنے برانچ لیس نیٹ ورک کے ذریعے مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کے کام کو باعث فخر اور قوم کی خدمت کا درجہ دیتا ہے۔