چین میں مقیم پاکستانیوں نے عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):چین کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں نے اتوار کو عیدالاضحی انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، سینئر سفارتکاروں، حکام، پاکستانی تاجروں، اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔ امام نے اپنے خطبہ عیدالاضحی کی اہمیت سمیت حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت …

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):چین کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں نے اتوار کو عیدالاضحی انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، سینئر سفارتکاروں، حکام، پاکستانی تاجروں، اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔

امام نے اپنے خطبہ عیدالاضحی کی اہمیت سمیت حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی اور پاکستان کی یکجہتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انڈونیشیا، مصر، سوڈان، ایران، افغانستان اور بنگلہ دیش سمیت دیگر اسلامی ممالک میں بھی مسلمانوں نے عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔

پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے مقررہ جگہوں پر جانوروں کی قربانی کی اور فون کالز اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور ایک دوسرے سے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ چین میں سنکیانگ ، گانسو اور شنگھائی کے ساتھ ساتھ دیگر حصوں کے مسلمانوں نے بھی عید کا تہوار منایا۔ چین میں تقریبا 20 ملین مسلمان آباد ہیں۔

 

مزید خبریں