چین میں ٹینکر ٹرک کے حادثے میں 19 افراد ہلاک متعدد زخمی

بیجنگ ۔ 14 جون (اے پی پی) چین کے جنوب مشرقی حصے میں ایک ٹینکر ٹرک کو پیش آنے والے ایک حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 172 زخمی ہو گئے ہیں۔ پٹرولیم گیس لے جانے والا یہ ٹینکر ڑجیانگ صوبے میں ایک ہائی وے پر سفر میں تھا کہ اچانک اس میں ایک دھماکا ہو گیا۔ فوری طور پر اس حادثے کی وجہ سامنے نہیں آ …

بیجنگ ۔ 14 جون (اے پی پی) چین کے جنوب مشرقی حصے میں ایک ٹینکر ٹرک کو پیش آنے والے ایک حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 172 زخمی ہو گئے ہیں۔ پٹرولیم گیس لے جانے والا یہ ٹینکر ڑجیانگ صوبے میں ایک ہائی وے پر سفر میں تھا کہ اچانک اس میں ایک دھماکا ہو گیا۔ فوری طور پر اس حادثے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ حکومت نے متعلقہ اداروں کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔