بیجنگ /اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹرز پر تنظیم کے نئے رکن ممالک پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم لہرا دیئے گئے،اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف ، چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود ، چین میں بھارت کے سفیر وجے گوکھالے، تنظیم کے مبصر ممالک کے سفیروں ، چینی وزارت خارجہ کے نمائندوںاور دیگر سینئر سفارتی حکام بھی …
چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کاتقریب سے خطاب

مزید خبریں
بیجنگ /اسلام آباد ۔ 15 جون (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹرز پر تنظیم کے نئے رکن ممالک پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم لہرا دیئے گئے،اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل رشید علیموف ، چین میں پاکستان کے سفیر خالد مسعود ، چین میں بھارت کے سفیر وجے گوکھالے، تنظیم کے مبصر ممالک کے سفیروں ، چینی وزارت خارجہ کے نمائندوںاور دیگر سینئر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔ اپنے خیر مقدمی خطاب میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آج سے 16برس قبل سیاسی نقشے پر شنگھائی تعاون تنظیم کا ظہور ہوا۔پر امن ہمسائیگی ، اتحاد اور ترقی کے اہداف تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد ہے اور ان اغراض و مقاصد کی بنیاد پر بین الاقوامیت کی طرز حیات میں اس تنظیم کو ایک منفرد مقام حاصل ہے








