اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے عوامی جمہوریہ چین کے 74 ویں قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں معین الحق نے کہا کہ یہ خاص دن نہ صرف عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی نشان دہی کرتا ہے بلکہ ایک عظیم قوم کی قومی تجدید اور جدید سوشلسٹ ملک کے ہدف کو حاصل کرنے کے عزم، لچک اور محنت کی بھی علامت ہے۔