بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):چین میں چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران کم بلندی والے فضائی سازوسامان کی صنعت کی پیداواری مالیت کی سالانہ اوسط شرح نمو 10 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔سی جی ٹی این نے وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بتایا کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین میں کم بلندی والے فضائی سازوسامان کی صنعت کا دائرہ کار مسلسل وسیع ہوتا رہا اور …
چین میں کم بلندی والے فضائی سازوسامان کی صنعت میں تیز رفتار ترقی کا رجحان برقرار

مزید خبریں
بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):چین میں چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران کم بلندی والے فضائی سازوسامان کی صنعت کی پیداواری مالیت کی سالانہ اوسط شرح نمو 10 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔سی جی ٹی این نے وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بتایا کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین میں کم بلندی والے فضائی سازوسامان کی صنعت کا دائرہ کار مسلسل وسیع ہوتا رہا اور صنعت کی پیداواری مالیت کی سالانہ اوسط شرح نمو 10 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔
اس عرصے کے دوران مصنوعات کی تعداد اور اقسام میں بھی مسلسل اضافہ ہوا اور 30 دسمبر 2025 تک 1081 کمپنیوں نے رجسٹریشن مکمل کی ، اس وقت تک 3623 اقسام کی مصنوعات رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کم بلندی والے فضائی سازوسامان کے استعمال کے منظرنامے تیزی سے وسیع ہو رہے ہیں، جو روایتی ہوابازی کے کاموں، فلائنگ ٹریننگ سے زراعت، جنگلات اور پودوں کے تحفظ، لاجسٹکس ڈیلیوری، ایمرجنسی ریسکیو جیسے کئی شعبوں تک پھیل رہے ہیں۔ تاحال، چین میں زرعی ڈرونز کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہے۔








