چین میں گاڑیوں کی تعداد 2025 میں 469 ملین تک پہنچ گئی، خطرناک ڈرائیونگ ،حادثات میں کمی

بیجنگ۔26جنوری (اے پی پی):چین بھر میں موٹر گاڑیوں کی مجموعی تعداد 2025 میں بڑھ کر 469 ملین تک پہنچ گئی جن میں 366 ملین آٹوموبائلز شامل ہیں۔ چائنا ڈیلی کے مطابق وزارت عوامی تحفظ نے بتایاکہ گزشتہ سال موٹر گاڑی چلانے والوں کی تعداد 559 ملین رہی جن میں 525 ملین آٹوموبائل ڈرائیورز تھے، اس کے علاوہ 20.51 ملین نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے …

بیجنگ۔26جنوری (اے پی پی):چین بھر میں موٹر گاڑیوں کی مجموعی تعداد 2025 میں بڑھ کر 469 ملین تک پہنچ گئی جن میں 366 ملین آٹوموبائلز شامل ہیں۔ چائنا ڈیلی کے مطابق وزارت عوامی تحفظ نے بتایاکہ گزشتہ سال موٹر گاڑی چلانے والوں کی تعداد 559 ملین رہی جن میں 525 ملین آٹوموبائل ڈرائیورز تھے، اس کے علاوہ 20.51 ملین نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے گزشتہ سال ملک بھر میں 35.35 ملین نئی موٹر گاڑیاں رجسٹر ہوئیں جن میں 26.19 ملین آٹوموبائلز شامل تھیں۔ وزارت کے مطابق سالانہ نئی موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا حجم مسلسل 11 برس سے 30 ملین سے تجاوز کر رہا ہے۔

دوسری جانب، سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطرناک ڈرائیونگ کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جو سڑکوں پر ٹریفک سیفٹی میں مسلسل بہتری کی عکاس ہے۔جنوری سے نومبر 2025 کے دوران ملک بھر میں پراسیکیوٹری اداروں نے پبلک سکیورٹی حکام کی جانب سے منتقل کیے گئے خطرناک ڈرائیونگ کے 2 لاکھ 36 ہزار مقدمات نمٹائے جو سالانہ بنیاد پر 22.1 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ 2 لاکھ 11 ہزار افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی جو سالانہ بنیاد پر 17.2 فیصد کم ہے۔اس کمی کے باوجود، خطرناک ڈرائیونگ بدستور پراسیکیوٹری اداروں کی جانب سے نمٹایا جانے والا سب سے عام جرم رہا، جو قبول کیے گئے تمام فوجداری مقدمات کا 14.4 فیصد بنتا ہے۔