بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):چین میں ریلوے کی کل لمبائی 1 لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہو گئی۔ سی جی ٹی این نے چین کی قومی ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے حوالے سے بتایا کہ چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ملک بھر میں ریلوے کی کل لمبائی 1 لاکھ 46 ہزار 300 کلومیٹر سے بڑھ کے 1 لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہو گئی اور اس میں 12.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ …
چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک تعمیر کر لیا ،ریلوے کی کل لمبائی 1 لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہو گئی

مزید خبریں
بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):چین میں ریلوے کی کل لمبائی 1 لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہو گئی۔ سی جی ٹی این نے چین کی قومی ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے حوالے سے بتایا کہ چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ملک بھر میں ریلوے کی کل لمبائی 1 لاکھ 46 ہزار 300 کلومیٹر سے بڑھ کے 1 لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہو گئی اور اس میں 12.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ریل کی لمبائی 32.98 فیصد کے اضافہ سے 37 ہزار 900 کلومیٹر سے بڑھ کر 50 ہزار 400 کلومیٹر ہو گئی ہے جو اس بات کی تصدیق ہے کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک تعمیر کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین اپنے ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید آگے بڑھائے گا اور 2030 تک ملک بھر میں ریلوے کی کل لمبائی تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار کلومیٹر تک پہنچ جائے گی جس میں ہائی اسپیڈ ریل تقریباً 60 ہزار کلومیٹر ہو گی،آٹھ عمودی اور آٹھ افقی ہائی اسپیڈ ریلوے نظام مکمل نیٹ ورک کی شکل اختیار کر لے گا، علاقائی رابطے اور باہمی مربوط ہونے کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو گا، مال بردار نیٹ ورک کی صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو گا اور دنیا کے معیاری جدید ترین ریلوے نیٹ ورک کی بنیادی طور پر تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔








