چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو گروپ خلا میں بھیج دئیے

چین نےجیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو گروپ خلا میں روانہ کر دئیے،جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے ہیں ۔

بیجنگ۔24اکتوبر (اے پی پی):چین نےجیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دو گروپ خلا میں روانہ کر دئیے،جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق یاؤگان 53 گروپ کے سیٹلائٹس 7 تا 9 اور یاؤگان 56 گروپ کے سیٹلائٹس 19 تا 21 کو بیجنگ وقت کے مطابق ہفتے کی صبح 3 بجکر 25 منٹ پر لانگ مارچ 4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا، جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔

یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر سائنسی تجربات، زمین اور قدرتی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ لگانے اور آفات کی روک تھام و نقصانات میں کمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 673واں مشن تھا۔

مزید خبریں