شنگھائی۔ 9 اگست (اے پی پی)چین کے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ٹائیفون کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جبکہ تائیوان نے سمندری طوفان کے قریب آنے کی اطلاعات پر بازاروں اور کاروباری مراکز بند اور پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔ چین کے قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق شدید طوفان ہفتہ کے آغاز میں چین کے شمالی علاقوں کی طرف بڑھے گا جو شنگھائی اور دیگر علاقوں کی طرف جائے گا ۔تائیوان نے طوفان کے پیش نظر پہلے ہی پروازیں منسوخ کردی ہیں بازاروں اورتعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جہاں 40,000 سے زیادہ گھروں کے لئے بجلی اور ٹرین سروس بھی معطل ہے گزشتہ روز زلزلہ کے بعد محکمہ موسمیات کے حکام نے لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی تھی چین کے شہرشنگھائی سمیت کئی علاقوں میں اتوار تک موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے ۔