چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی ترقی اور خوشحالی میں مزید فعال کردار ادا کرے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

126
CPEC
CPEC

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی ترقی اور خوشحالی میں مزید فعال کردار ادا کرے گی ۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین علاقائی تعاون کے مزید فروغ میں مصنوعات کی تجارت کے حوالے سے گوادر بندرگاہ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

حقائق ثابت کرتے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف چین اور پاکستان کے عوام کے مفاد میں ہے بلکہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی ترقی اور خوشحالی میں مزید فعال کردار ادا کرے گی۔ تجارت اور سامان سے متعلق علاقائی تعاون میں گوادر پورٹ کےکردار کی اہمیت مسلمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی راہداری کی سرگرمیاں گوادر بندرگاہ پرشروع ہو چکی ہیں۔ سی پیک یقینی طور پر خطے میں خوشحالی کے حصول میں مدد کرنے میں زیادہ مثبت کردار ادا کرے گا۔ گوادر میں ایک ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔