چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے 11 منصوبے مکمل،10 مختلف مراحل میں ہیں،وزارت توانائی

187
سی پیک کےتحت گوادر میں صنعت، صحت ، مواصلات اور بجلی کے متعدد منصوبے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، گوادر پورٹ حکام

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزارت توانائی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی کے 11 منصوبے مکمل ہوچکے اور 10 مختلف مراحل میں ہیں۔

وزارت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سی پیک کے تحت 6,369 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے 11 پاور پراجیکٹس فعال ہو چکے ہیں جبکہ 10 مزید پراجیکٹس ترقی کے مختلف مراحل میں ہیں۔

سی پیک پاور پراجیکٹس کے انرجی مکس میں کوئلہ 8,220 میگاواٹ، ہائیڈل 3,428 میگاواٹ، سولر 1000 میگاواٹ اور ونڈ 400 میگاواٹ کے ساتھ نمایاں ہیں۔