بیجنگ ۔ 11 جون (اے پی پی) چین نے امریکہ اور روس کے درمیان جوہری تخفیف اسلحہ مذاکرت میں شرکت سے انکار کردیاہے جو 22 جون کو ویانا میں ہوں گے ۔ چین کا کہنا ہے کہ اسے مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کو بلا وجہ اس میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چاو¿ننگ …
چین کا امریکہ اور روس کے درمیان جوہری تخفیف اسلحہ مذاکرات میں شرکت سے انکار
بیجنگ ۔ 11 جون (اے پی پی) چین نے امریکہ اور روس کے درمیان جوہری تخفیف اسلحہ مذاکرت میں شرکت سے انکار کردیاہے جو 22 جون کو ویانا میں ہوں گے ۔ چین کا کہنا ہے کہ اسے مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کو بلا وجہ اس میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چاو¿ننگ نے کہا کہ ایسے مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیںی امریکہ نے ما ضی میں کبھی تخفیف اسلحہ معاہدوں کی پاسداری نہیں کی ۔ ویانا میں ہونے والی بات چیت میں امریکہ کی نمائندگی مارشل بلینگزیہ کریں گے جبکہ روس کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کریں گے۔









