بیجنگ۔2جنوری (اے پی پی):چین نے امریکی شہر نیو اورلینز میں میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ میں اموات پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعہ میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے ۔ اے ایف پی کے مطابق چین کے خارجہ امور کی ترجمان ماو ننگ نے جمعرات کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم متاثرین کے لئے سوگوار ہیں اور ان …
چین کا امریکی شہر نیو اورلینز میں میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ پر صدمے کا اظہار

مزید خبریں
بیجنگ۔2جنوری (اے پی پی):چین نے امریکی شہر نیو اورلینز میں میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ میں اموات پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعہ میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے ۔
اے ایف پی کے مطابق چین کے خارجہ امور کی ترجمان ماو ننگ نے جمعرات کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم متاثرین کے لئے سوگوار ہیں اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس پرتشدد حملے سے صدمے میں ہیں ، چین ہمیشہ شہریوں کو نشانہ بنانے والی کسی بھی پرتشدد اور دہشت گرد کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کو امریکا میں اپنے ملک کے سفارت خانے سے اس واقعہ میں کسی چینی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔







