چین کا ایرانی سکول پر امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید طالبات کے والدین کے لیے 2 لاکھ ڈالر عطیے کا اعلان

بیجنگ۔14مارچ (اے پی پی):چین نے ایران کے سکول پر امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی طالبات کے والدین کے لیے 2 لاکھ ڈالر عطیے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ اردو نے چین کی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی کو ہنگامی انسانی امداد بالخصوص شہید طالبات کے والدین سے تعزیت اور معاوضے کے لیے 200,000 ڈالر عطیہ کرے گی ۔ …

بیجنگ۔14مارچ (اے پی پی):چین نے ایران کے سکول پر امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی طالبات کے والدین کے لیے 2 لاکھ ڈالر عطیے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ اردو نے چین کی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی کو ہنگامی انسانی امداد بالخصوص شہید طالبات کے والدین سے تعزیت اور معاوضے کے لیے 200,000 ڈالر عطیہ کرے گی ۔

وزارت کے ترجمان گو جیاکون نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران اس مہلک حملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سخت خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں اور بچوں پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور انسانی ضمیر و اخلاقیات کی زیریں سطح سے بھی دورہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ چین اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کے جذبے سے ضروری امداد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ایران نے امریکا اور اسرائیل پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جنگ کے پہلے دن تہران کے جنوب میں واقع سکول پر مہلک میزائل حملہ کیا تھا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں ہلاک شدہ بچیوں سمیت کم از کم 165 افراد کی آخری رسومات ادا کی گئیں،تاہم تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ۔ ادھر،نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی فوجی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان کا ٹوماہاک میزائل نشانے کی غلطی کے باعث سکول پر گرا تھا۔اسرائیل نے اس حملے میں ملوث یا اس کا علم ہونے سے انکار کیا ہے۔