چین کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ارونا چل پردیش پر احتجاج

133
Wang Wenbin
Wang Wenbin

بیجنگ۔12مارچ (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے کہا ہے کہ زانگ نان کا علاقہ چین کی سرزمین کا ایک حصہ ہے اور چینی حکومت نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے نام نہاد اروناچل پردیش کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ منگل کو چینی میڈ یا گرو پ کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ چین بھارت سرحدی مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے اور بھارت کو اجازت کے بغیر چین کے زانگ نان علاقے کو ترقی دینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

بھارت کی جانب سے متعلقہ اقدامات سے سرحدی مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقوں میں صورتحال میں منفی خلل پڑے گا۔ چین نے چین بھارت سرحد کے مشرقی حصے میں بھارتیوزیر اعظم کی سرگرمیوں پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔وا ضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے اس رد عمل کا اظہار 9 مارچ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سیلاٹنل اور دیگر منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اروناچل پردیش جانے پر کیا ہے۔