چین کا ویتنام کے ساتھ سرحدی دفاعی دوستی تبادلے کا دسواں پروگرام منعقد کرنے کا اعلان

بیجنگ۔15مارچ (اے پی پی):چین نے ر ویتنام کے ساتھ درمیان سرحدی دفاعی دوستی تبادلے کا دسواں پروگرام منعقد کرنے کا اعلا ن کیا ہے ۔شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ قومی دفاع نے کہا ہے کہ چین اور ویتنام کے درمیان سرحدی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک اس ماہ کے وسط میں "سرحدی دفاعی دوستی تبادلے کا دسواں پروگرام"منعقد کریں گے۔ یہ سرگرمیاں چین کے …

بیجنگ۔15مارچ (اے پی پی):چین نے ر ویتنام کے ساتھ درمیان سرحدی دفاعی دوستی تبادلے کا دسواں پروگرام منعقد کرنے کا اعلا ن کیا ہے ۔شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ قومی دفاع نے کہا ہے کہ چین اور ویتنام کے درمیان سرحدی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک اس ماہ کے وسط میں "سرحدی دفاعی دوستی تبادلے کا دسواں پروگرام”منعقد کریں گے۔

یہ سرگرمیاں چین کے گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے اور ویتنام کے کوانگ نِنہ صوبےمیں قائم مخصوص سرحدی مقامات اور بندرگاہوں کے علاوہ بیبو خلیج کے سمندری علاقوں میں منعقد ہوں گی۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج مشترکہ گشت اور تربیتی مشقیں کریں گی۔

اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے طبی مشاورت، ثقافتی تقریبات اور عوامی رابطوں کی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔حکام کے مطابق اس تبادلے کا مقصد دونوں ممالک کی سرحدی افواج کے درمیان اعتماد بڑھانا، تعاون کو فروغ دینا اور سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔

مزید خبریں