بیجنگ ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) چین کی کرنسی کو یکم اکتوبر سے امریکی ڈالر، یورپی یونین کے یورو، جاپانی ین اور برطانوی کے ساتھ باضابطہ طور عالمی کرنسی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے چین کے ین کو ان کرنسیوں میں شامل کرلیا ہے جنہیں آئی ایم ایف عالمی سطح پر ملکوں کو اپنے اقتصادی مسائل سے مقابلے کے لیے مدد دینے میں استعمال کرتا ہے۔