بیجنگ۔23جون (اے پی پی):چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات میں 2025 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 121 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر غلام قادر نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ یہ غیر معمولی اضافہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت گہرے تجارتی تعلقات اور مضبوط زرعی تعاون کا عندیہ ہے۔ غلام قادر نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ، چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے مئی 2025 تک، پاکستان نے چین کو 32.076 ملین ڈالر کا چاول برآمد کیا، جو کہ 2024 کے اسی عرصے میں 14.53 ملین ڈالر کے مقابلہ میں ایک نمایاں اضافہ ہے ۔
چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات میں یہ اضافہ کو بہتر معیار ، مسابقتی قیمتوں کا تعین اور حالیہ تجارتی سہولت کاری کے طریقہ کار بشمول ٹیرف میں کمی اور معائنہ کے آسان طریقہ کار کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طویل اناج کی اقسام، خاص طور پر سپر باسمتی اور IRRI-6، چینی درآمد کنندگان میں ان کی خوشبو، طولانی اور چینی کھانوں کے استعمال میں موافقت کی وجہ سے مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون میں اضافے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے اسٹیک ہولڈرز بیج R&D، فصل کے بعد کی ٹیکنالوجیز، اور ٹریس ایبلٹی سسٹم میں مزید انضمام کی توقع کرتے ہیں جو اس رفتار کو برقرار رکھنے اور خطے میں غذائی تحفظ میں لچک کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہیں۔