چین کی اشیاء کی تجارت کا کل حجم 30.13 ٹریلین یوآن رہا، چینی میڈیارپورٹ

رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت کا کل حجم 30.13 ٹریلین یوآن رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران برآمدات 14 فیصد اور درآمدات 22 فیصد بڑھیں

بیجنگ ۔8اگست (اے پی پی):رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت کا کل حجم 30.13 ٹریلین یوآن رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران برآمدات 14 فیصد اور درآمدات 22 فیصد بڑھیں۔ سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز اور دیگر غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ تحفظ پسندی کے بڑھتے رجحان اور عالمی تجارت کے اضافے میں سستی کے باوجود،چین کے تجارتی اعداد و شمار توقع سے بہتر رہے اور چین نے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر مصنوعی ذہانت سمیت جدید ترین شعبوں میں نمایاں کارکردگی دیکھنے میں آئی۔چائنا رین مین یونیورسٹی کے پروفیسر وانگ شیاؤ سونگ نے کہا کہ چین کے پاس دنیا کا سب سے مکمل صنعتی نظام موجود ہے جو موثر سپلائی اور بڑے پیمانے پر درآمدات کو یقینی بناتا ہے اور تجارتی ترقی کی بنیاد رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، ڈوئچے بینک اور دیگر عالمی اداروں نے 2026 کےلیے چین کے جی ڈی پی نمو کی پیش گوئی کو بڑھایا ہے ۔