چین کی بحری معیشت میں ترقی کا مستحکم رجحان

بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):چین کی وزارت قدرتی وسائل کی رپورٹ کے مطابق چین کی سمندری معیشت  ترقی کا  مضبوط  رجحان  ظاہر کر رہی ہے  ۔ چینی میڈیا کے مطابق قدرتی وسائل کا شعبہ  سمندر، قومی توانائی، پانی کے وسائل اور خوراک کی فراہمی یقینی بنانے سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔  اعداد و شمار کے مطابق  سمندر تیل اور گیس کے ذخائر اور پیداوار بڑھانے …

بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):چین کی وزارت قدرتی وسائل کی رپورٹ کے مطابق چین کی سمندری معیشت  ترقی کا  مضبوط  رجحان  ظاہر کر رہی ہے  ۔ چینی میڈیا کے مطابق قدرتی وسائل کا شعبہ  سمندر، قومی توانائی، پانی کے وسائل اور خوراک کی فراہمی یقینی بنانے سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔  اعداد و شمار کے مطابق  سمندر تیل اور گیس کے ذخائر اور پیداوار بڑھانے میں اہم قوت بن گیا ہے۔

2024 میں، چین کی خام تیل کی پیداوار میں نئے آف شور خام تیل کی پیداوار کا تناسب 60 فیصد سے زیادہ ہے  اور  آف شور ونڈ پاور کی مجموعی گرڈ سے منسلک انسٹال شدہ صلاحیت دنیا کی کل  صلاحیت کا  50 فیصد سے زیادہ ہے۔ 2024 میں سمندری پانی  کے ڈی سیلینیشن کی  پیداوار  400 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی جبکہ  انڈسٹریل کولنگ سی واٹر کی کھپت  180 بلین ٹن سے تجاوز کر گئی۔