چین کی بعض چینی فرمز کو ’’فوجی کمپنیوں‘‘کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مخالفت بیجنگ۔8جنوری (اے پی پی):چین نے بعض چینی فرمز کو ’’فوجی کمپنیوں‘‘کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت تجارت نے بدھ کو بیان میں کہا کہ امریکا نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین اور مارکیٹ …
چین کی بعض چینی فرمز کو ’’فوجی کمپنیوں‘‘کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مخالفت

مزید خبریں
چین کی بعض چینی فرمز کو ’’فوجی کمپنیوں‘‘کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مخالفت
بیجنگ۔8جنوری (اے پی پی):چین نے بعض چینی فرمز کو ’’فوجی کمپنیوں‘‘کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت تجارت نے بدھ کو بیان میں کہا کہ امریکا نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے قومی سلامتی کے تصور کو عام کیا ، ریاستی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے اور چینی کاروباری اداروں کو بلاجواز دبانے کے لیے چین کی فوجی-شہری انضمام کی حکمت عملی کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی اقدام نے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی آرڈر کو بری طرح متاثر کیا اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ حقائق اور قواعد کا احترام کرے، اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر روکے اور چینی فرمز کے ساتھ منصفانہ،مساوی اور بلا تعصب سلوک کرے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ چین صورتحال کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے گا اور چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی محکمہ دفاع نے ان کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں اس نے ’’چینی فوجی کمپنیاں‘‘ قرار دیا ہے ، جس میں چینی ٹیک پاور ہاؤس ٹینسینٹ اور بیٹری بنانے والی معروف کمپنی سی اے ٹی ایل شامل ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے امریکا کے اس اقدام کو غلطی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ ■







