بیجنگ۔4فروری (اے پی پی):چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال میں چین نے مختلف شعبوں میں 1,041.85 ارب یوآن کی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد زیادہ ہے۔جس میں 916.99 ارب یوآن کی بیرونی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری بھی شامل ہے
جس میں سالانہ بنیادوں پر 16.7 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی مشترکہ تعمیر سے وابسطہ ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 224.09 ارب یوآن رہی جو 2022 کے مقابلہ میں 28.4 فیصد زیادہ رہی ہے۔