چین کی تائیوان بارے امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے مشترکہ بیان کی مذمت

بیجنگ۔23ستمبر (اے پی پی):چین نے امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے تائیوان اور بحری امور سے متعلق مشترکہ بیان کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکون نے منگل کو پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے اور چین کو بدنام کرنے اور اس کی کردار کشی کی کوشش …

بیجنگ۔23ستمبر (اے پی پی):چین نے امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے تائیوان اور بحری امور سے متعلق مشترکہ بیان کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوو جیاکون نے منگل کو پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے اور چین کو بدنام کرنے اور اس کی کردار کشی کی کوشش کی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ تائیوان چین کا ایک ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے اور تائیوان سے متعلق معاملات چین کے خالصتاً اندرونی امور ہیں جن میں بیرونی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو سب سے بڑا خطرہ وہ علیحدگی پسند سرگرمیاں ہیں جو تائیوان کی آزادی کی کوششیں مین کی جارہی ہیں اور ان سرگرمیوں کو بیرونی طاقتوں کی شہہ اور حمایت حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ متعلقہ ممالک کو ’’ایک چین کے اصول‘‘ کی پابندی کرنی چاہیے اور تائیوان کی آزادی کی کسی بھی شکل میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی بند کرنی چاہیے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی سرگرمیاں غلط پیغامات دیتی ہیں اور خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت بحیرۂ جنوبی چین میں مجموعی طور پر صورتحال مستحکم ہے۔ چین اپنے علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرتا ہے اور چین ہمیشہ سے متعلقہ ممالک کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کا خواہاں رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ متعلقہ ممالک کو چاہیے کہ وہ خطے کے ممالک کی مشترکہ کوششوں کا احترام کریں جو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے امن و استحکام کے قیام کے لیے کام کر رہے ہیں اور کشیدگی یا تصادم کو ہوا دینے سے گریز کرنا چاہیے۔