وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضاحیات ہراج نے وزیراعظم کو تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت سے متعلقہ امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا