چین کی ثقافتی اور متعلقہ صنعتوں کی آپریٹنگ آمدنی 2025 میں 20 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی

چین کی ثقافتی اور متعلقہ صنعتوں کی آپریٹنگ آمدنی 2025 میں 20 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

بیجنگ۔29جون (اے پی پی):چین کی ثقافتی اور متعلقہ صنعتوں کی آپریٹنگ آمدنی 2025 میں 20 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ سی جی ٹی این نے چین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمارکے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی ثقافتی اور متعلقہ صنعتوں کی آپریٹنگ آمدنی نے 2025 میں 20 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیاہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے اور یہ 2024 کے مقابلے میں 8.8 فیصد اضافہ ہے۔ 2025 میں چین کی ثقافتی صنعت میں 1.9034 ٹریلین یوآن کا منافع حاصل ہوا ، جو 2024 کے مقابلے میں 7.3 فیصد زیادہ ہے۔ 2025 میں ثقافتی خدمات کی صنعت میں 12.3052 ٹریلین یوآن کی آپریٹنگ آمدنی حاصل ہوئی، جو سال بہ سال 12.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ ثقافتی مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور ثقافتی ہول سیل اور ریٹیل انڈسٹری کی آپریٹنگ آمدنی بالترتیب 4.9919 ٹریلین یوآن اور3.5283 ٹریلین یوآن رہی، جو 2024 کے مقابلے میں 0.6 فیصد اور 8.0 فیصد زیادہ ہے۔ 2025 میں چین کی ثقافتی صنعت کے تمام 9 شعبوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔ نامزدحجم سے بالا ثقافتی اداروں نے5.6 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1.3933 ٹریلین یوآن کا منافع حاصل کیا جبکہ نامزد حجم سے کم ثقافتی اداروں نے 510.1 بلین یوآن کا کل منافع حاصل کیا، جو 12.2 فیصد کا اضافہ ہے۔

مزید خبریں