بیجنگ۔ 24 اپریل (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ 2018 ءکے دوران اس کی سویابین کی پیداوار 15.18 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو 2017 ءکی نسب 1.9 فیصد زیادہ ہے۔وزارت زراعت و دیہی امور کی ماہرین کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سویا بین کی پیداوار میں متوقع اضافہ حکومت کی جانب سے جاری سویابین مہم کے دوران اضافی کاشت کے باعث ہوا۔ملک …
چین کی رواں سال سویابین کی پیداوار میں 1.9 فیصد اضافے کا امکان

مزید خبریں
بیجنگ۔ 24 اپریل (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ 2018 ءکے دوران اس کی سویابین کی پیداوار 15.18 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو 2017 ءکی نسب 1.9 فیصد زیادہ ہے۔وزارت زراعت و دیہی امور کی ماہرین کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سویا بین کی پیداوار میں متوقع اضافہ حکومت کی جانب سے جاری سویابین مہم کے دوران اضافی کاشت کے باعث ہوا۔ملک کے شمال مشرقی صوبوں میں حکومت سویابین کے کاشتکاروں کو زیادہ سبسڈی دے گی جس کا مقصد مکئی کی فاضل پیداوار کو ختم کرکے سویابین کی پیداوار کو بڑھانا ہے تاکہ درآمدی بل میں کمی لائی جاسکے۔








