ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرم اور خشک موسم کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم و خشک موسم، چند علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرم اور خشک موسم کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی/ شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور پارا چنار میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بہاولنگر 22 ملی میٹر، لاہور ائیرپورٹ 4، پارا چنار اور بارکھان میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 46 اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں