بیجنگ ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران اس کی کوئلے کی درآمد میں 12 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سمندری طوفان کے باعث درآمدی سرگرمیوں میں کمی ہے۔ محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران کوئلے کی مجموعی درآمد 25.14 ملین ٹن رہی جو اگست کی نسبت 12 فیصد جبکہ ستمبر 2017ءکے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چن ہوانگڈو کی بندرگاہ پر سمندری طوفان کے باعث درآمدی سرگرمیاں معطل ہونے سے بھی کوئلے کی درآمد میں کمی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کوئلے کی مجموعی درآمد 228.96 ملین رہی جو 2017ءکے اسی عرصے کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔