چین کی سکیورٹی خدشات کے باعث شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

4
چین کی سکیورٹی خدشات کے باعث شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

تل ابیب۔17جون (اے پی پی):چین نے سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ہدایت اسرائیل میں چینی سفارتخانے نے منگل کو وی چیٹ پر اپنے شہریوں کے لئے جاری نوٹس میں کی۔

سفارتخانے نے چینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ جلد وطن واپس آجائیں یا زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے اسرائیل چھوڑ دیں کیونکہ سکیورٹی کی صورتحال خراب ہو گئی ہے اور اسرائیلی فضائی حدود بند ہے۔