چین کی معاشی شرح نمو میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 4.7 فیصد اضافہ

156

بیجنگ۔15جولائی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی معاشی شرح نمو میں سالانہ بنیاد پر 4.7 فیصد اضافہ ہوا جو پیشگی اندازوں کی نسبت کم ہے۔

اے ایف پی نے چینی قومی ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال اپریل سے جون کے عرصے میں اس کی معاشی شرح نمو میں 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا ، قبل ازیں،پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی شرح نمو سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد رہی تھی۔

بلومبرگ کے تجزیہ کاروں نے رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران چین کی معاشی شرح نمو 5.1 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔