بیجنگ ۔20مارچ (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی نیوز کانفرنس میں نیپال کی فیڈرل اسمبلی کے ایوانِ نمائندگان کے انتخابات کی تکمیل پر نیشنل انڈیپنڈنٹ پارٹی کو ایوانِ نمائندگان میں سب سے بڑی جماعت بننے پر بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین نیپال کی ترقی کی حمایت کرتا ہے اور امید ہے کہ نیپال اپنے …
چین کی نیپال میں پارلیمانی انتخابات کی تکمیل پر مبارکباد

مزید خبریں
بیجنگ ۔20مارچ (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی نیوز کانفرنس میں نیپال کی فیڈرل اسمبلی کے ایوانِ نمائندگان کے انتخابات کی تکمیل پر نیشنل انڈیپنڈنٹ پارٹی کو ایوانِ نمائندگان میں سب سے بڑی جماعت بننے پر بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین نیپال کی ترقی کی حمایت کرتا ہے اور امید ہے کہ نیپال اپنے قومی سیاسی ایجنڈے کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ روایتی دوستانہ ہمسایہ ملک کی حیثیت سے چین بدستور نیپال کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور نیپال میں اتحاد، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے فروغ کی بھی حمایت جاری رکھے گا۔ چین نیپال کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور ترقی و خوشحالی پر مبنی چین۔نیپال باہمی سٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔








