چین کی ٹیم ساتویں انٹرنیشنل کمیونٹی والنٹیئر چیلنج میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

195
China

لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):چین کی ٹیم سوموار کو ساتویں انٹرنیشنل کمیونٹی والنٹیئر چیلنج میں شرکت کیلئے ریسکیو اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پہنچ گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 فاروق احمد کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو آفیسرز کے ہمراہ ٹیم کا استقبال کیااور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھر سے59 ٹیمیں چیلنج میں حصہ لے رہی ہیں،انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے چیلنج 5 سے 8 دسمبر تک ریسکیو 1122 اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ میں جاری رہے گا،5 ،6 اور 7 دسمبر کو روزانہ 20/20 ٹیموں کے مقابلے ہوں گے،8 دسمبر کو اختتامی تقریب میں پوزیشنز اور چیمپئن کا اعلان کیا جائے گا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر گورنر پنجاب کو مدعو کیا گیا ہے۔