بیجنگ۔2نومبر (اے پی پی):چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کی آخری رسومات کی ادائیگی کا آغاز کر دیا گیا۔اصلاح پسند بیوروکریٹ،ماہر معاشیات، ٹیکنو کریٹ اور شستہ انگریزی بولنے والے لی کی چیانگ 2013 سے 2023 تک چین کے وزیراعظم اور 2012 سے 2022 کے دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انتہائی بااثر پولٹ بیورو سٹینڈنگ کمیٹی کے دوسرے بڑے عہدیدار رہے۔
ان کا 68 سال کی عمر میں گزشتہ ہفتے شنگھائی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا ۔ان کی وفات کے سوگ میں جمعرات کو بیجنگ کے تیانن من سکوائر اور دیگر مقامات پر قومی پرچم کو سرنگوں رکھا گیا ۔ لی کی چیانگ کی آخری رسومات ایک تقریب میں ادا کی جائیں گی جس میں چین کی اعلیٰ قیادت کی شرکت کر رہی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا ۔ ان کی موت کے اعلان کے بعد لی کی چیانگ کے آبائی شہر اور مشرقی صوبے آنہوئی میں ان کی سابقہ رہائش کے سامنے پھول رکھے گئے۔