اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تنائو کو پہنچنے والے نقصان اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی تقریب کے دوران چین کے صدر ژی جن پنگ کی جانب سے بھرپور پیغام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی جانب سے زوال پذیر ماحولیات سے نمٹنے کے لئے ہمارے عزم کا عکاس ہے ، ہم صدر ژی جن پنگ کی قیادت میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تنائو کو پہنچنے والے نقصان اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے ان کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔