چین کے صدر کی انڈونیشیا کے نو منتخب صدر کو مبارکباد

بیجنگ ۔ 22 مئی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر جوکو ویڈوڈو کو مبارکباد دی ہے جو دوسری مرتبہ پانچ سال کی مدت کے لئے صدر منتخب ہوئے ہیں صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک خطہ کے اہم ممالک ہیں جو دوطرفہ علاقائی اور کثیر الجہتی شعبوں میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا …

بیجنگ ۔ 22 مئی (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر جوکو ویڈوڈو کو مبارکباد دی ہے جو دوسری مرتبہ پانچ سال کی مدت کے لئے صدر منتخب ہوئے ہیں صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک خطہ کے اہم ممالک ہیں جو دوطرفہ علاقائی اور کثیر الجہتی شعبوں میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات تیز رفتارترقی کے ایک نئے مرحلہ میں داخل ہوئے ہیں حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹؑو کی مشترکہ تعمیر کا موقع ملا ترقیاتی سٹریٹجیز کے لئے روابط میں اضافہ ہوا اور تمام شعبوں میںتعاون کو فروغ ملا چینی صدر نے کہا کہ وہ انڈونیشیا کے صدرکے ساتھ مل کردو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں گے جس سے دونوںممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا انڈونیشیا کے جنرل الیکشنز کمیشن نے منگل کو صدارتی انتخابات کے نتیجہ کا سرکاری اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply