جنیوا ۔4 اکتوبر (اے پی پی)چین کے علی بابا گروپ کے سی ای او جیک ما نے کہا ہے کہ 2030ءمیں مصنوعات چین، امریکا یا سوئٹزرلینڈ میں نہیں، انٹرنیٹ پر تیار ہوںگی، تجارتی خسارہ ماضی کے صنعتی دورکا لفظ ہوگا ، وہ جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کے پبلک فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق فورم میں تجارت 2030 کے موضوع پر2030ءاور اس کے بعد …
چین کے علی بابا گروپ کے سی ای او جیک ما کا جنیوا میںعالمی تجارتی تنظیم کے پبلک فورم سے خطاب

مزید خبریں
جنیوا ۔4 اکتوبر (اے پی پی)چین کے علی بابا گروپ کے سی ای او جیک ما نے کہا ہے کہ 2030ءمیں مصنوعات چین، امریکا یا سوئٹزرلینڈ میں نہیں، انٹرنیٹ پر تیار ہوںگی، تجارتی خسارہ ماضی کے صنعتی دورکا لفظ ہوگا ، وہ جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کے پبلک فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق فورم میں تجارت 2030 کے موضوع پر2030ءاور اس کے بعد تجارتی ترقی ، خاص طور پر ٹیکنالوجی کی ترقی کے تجارت پر اثرات کے حوالے سے بحث کی گئی۔عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹو ازیویدو نے افتتاحی تقریب سے اپنے خظاب میں کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے لوگوں کے تجارت پر خیالات کو چلنجز درپیش ہیں۔








