چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں جرمنی میں خصوصی تقریب کا انعقاد

98
چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں جرمنی میں خصوصی تقریب کا انعقاد
چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں جرمنی میں خصوصی تقریب کا انعقاد

برلن ۔15ستمبر (اے پی پی):عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے جرمنی کے دارلحکومت برلن میں آسمان  میں لکھی میری چین کی کہانی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا میڈیا گروپ  کے  صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب میں ورچوئل خطاب کیا۔

شن  ہائی شیونگ نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے عالمی پیمانے پرآسمان میں لکھی میری چین کی کہانی نامی سرگرمی کا آغاز کیا اور 60 سے زائد ممالک کے دوستوں کی جانب سےچین کے ساتھ دوستی کی 1600 سے زائد کہانیاں موصول ہوئیں۔

ہم  بین الاقوامی افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے، عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیں گے اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے تاکہ  معاشرے کی تعمیر کے سلسلے میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں۔

 اس موقع پر موجود مہمانوں نے آسمان میں لکھی کے سکرول پر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔