اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) گزشتہ دس سال کے دوران چین کے لئے قومی برآمدات میں 202.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے کہا ہے کہ سال 2006-7ءکے دوران چین کو 575 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جو مالی سال 2017-18ءکے دوران 1.74 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح دس سال کے دوران چین کو …
چین کے لئے قومی برآمدات میں دس سال کے دوران 202.6 فیصد کا اضافہ، رواں مالی سال کے دوران چین کو برآمدات کا حجم 1.74 ارب ڈالر رہا
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) گزشتہ دس سال کے دوران چین کے لئے قومی برآمدات میں 202.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے کہا ہے کہ سال 2006-7ءکے دوران چین کو 575 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جو مالی سال 2017-18ءکے دوران 1.74 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح دس سال کے دوران چین کو کی جانے والی برآمدات میں 200 فیصد سے زائد یعنی 1.165 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق 2006-7ءکے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی درآمد کی گئیں جو اس عرصہ کے دوران 2017-18ءمیں 15.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ چین کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا ایکسچینج سسٹم پر عملدرآمد سے درآمدات اور برآمدات کے اعداد وشمار کے تجزیہ سے درآمد و برآمد کئے گئے سامان کی مالیت کے حوالے سے درست اعداد وشمار کے نتیجہ میں انڈر انوائسنگ کے مسئلہ پر قابو پایا جا سکے گا جس سے ٹیکس محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔









