اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کی سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت اہم سنگ میل ہے، یہ ایک یادگار موقع ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار شراکت داری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی تعاون کی کامیابیوں کا اہم باب ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں …
چین کے نائب وزیر اعظم کی سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت اہم سنگ میل ہے، مہر کاشف یونس

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کی سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت اہم سنگ میل ہے، یہ ایک یادگار موقع ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار شراکت داری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اقتصادی تعاون کی کامیابیوں کا اہم باب ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں گولڈ رنگ اکنامک فورم کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ ایسی تقریبات دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سفارتی تعاون سمیت ہر شعبے میں مضبوط دوطرفہ تعلقات قائم ہیں۔
سی پیک سمیت مشترکہ منصوبوں کا مقصد روابط اور تجارت کا مزید فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک اہم انفراسٹرکچر منصوبہ ہے جو پاکستان میں گوادر پورٹ کو ہائی ویز، ریلوے اور پائپ لائنوں کے ذریعے چین کے علاقہ سنکیانگ سے ملاتا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد روابط، تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ اس ملٹی بلین ڈالر میگا پراجیکٹ سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب ہوں گے اور یہ غیر ملکی سرمایہ کاریاور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین قریبی اقتصادی شراکت داری قائم ہے اور چین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے توانائی، ٹیلی کمیونیکیشن اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں مختلف تجارتی معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں پر دستخط کئے ہیں اور پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری نے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔








