
بیجنگ ۔ 13 مئی (اے پی پی) چین کے نائب وزیر خارجہ کو صدر پاکستان کی جانب سے "ہلال قائد اعظم” کا اعزاز دیا گیا۔ پیر کو بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جار ی بیان کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ شوان یو کی پاکستانی سفارت خانے آمد پر صدر پاکستان کی نمائندگی سفیر پاکستان مسعود خالد نے کی۔ چین کے نائب وزیر خارجہ کو یہ اعزاز پاک چین دوستی کے لیے گرانقدر خدمات کی انجام دہی پر دیا گیا۔اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہاکہ یہ اعزاز پاک چین دوستی کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔