وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی سیینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے سیینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو ملکی معاشی صورتحال اور معیشت کے استحکام کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر وزیر اعظم آفس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ، آئی ایم ایف سے …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے سیینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو ملکی معاشی صورتحال اور معیشت کے استحکام کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں پر وزیر اعظم آفس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ، آئی ایم ایف سے ہونیوالی مشاورت سے متعلق بھی پارلیمنٹرینز کو اعتماد میں لیا گیا ، وزیر اعظم نے اثاثہ جات ڈیکلریشن قانون کے حوالے سے معاشی ٹیم کا پارلیمنٹرینز سے تعارف کرایا۔یہ بات انہوں نے وزیر اعظم آفس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے سیینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو معاشی صورت حال پر بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کہ بجٹ سے پہلے تمام پارلیمنٹریرینز کو اس حوالہ سے اعتماد میں لینا ضروری تھا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی کے مصنوعی بحران کے حوالے سے وزیر اعظم نے پارلیمنرینز کو باور کرایا کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت دیں اور عوام کی مشکلات سے آگاہی حاصل کریں ، مہنگائی کی وجہ ذخیرہ اندوز ی ہے اس لئے منڈیوں میں نچلی سطح پر قیمتوں کا تعین ٹھیک کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی بریفنگ کا مقصد یہ تھا کہ کس طرح عوام کی مشکلات کو کم کیا جاسکتا ہے ، وزیر اعظم نے ان تمام اقدامات سے پارلیمنٹرینز کو اعتماد میں لیا ، آئی ایم ایف سے ہونیوالی مشاورت سے متعلق بھی پارلیمنٹرینز کو اعتماد میں لیا گیا ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے اثاثہ جات ڈیکلریشن قانون کے حوالے سے معاشی ٹیم کو پارلیمنٹرینز سے متعارف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو درست سمت پر لانے کے لیے اقدامات پر پارلیمنٹرینز کو اعتماد میں لے کر یقین دلایا کہ ان کے نزدیک ملک و قوم کا مفاد سیاسی مفادسے زیادہ عزیز ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملکی مفاد میں طویل المدتی منصوبوں کو ہر حال میں پائہ تکمیل تک پہنچانا ہے تاکہ وہ اصلاحات جس کا وعدہ پاکستان تحریک انصاف نے کیا تھا وہ پوری کی جاسکیں اور سٹیٹس کو توڑا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کے دکھوںکا مداوا ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنے اس فرض کو احسن طریقے سے ادا کریں گے۔

Leave a Reply