چین کے وزیر خارجہ وانگ ئی دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ئی ہفتہ کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نور خان ائر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔دو روزہ قیام کے دوران چین کے وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔۔پاکستان اعلی حکام کیساتھ ملاقاتوں …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ئی ہفتہ کو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نور خان ائر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔دو روزہ قیام کے دوران چین کے وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔۔پاکستان اعلی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔چین کے وزیر خارجہ افغانستان کا دورہ کرنے کے بعد ہفتہ کو پاکستان پہنچ گئے۔

Leave a Reply