بیجنگ ۔ 26 مارچ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے ضمن میں ٹرانسپورٹیشن، ڈھانچہ جاتی اور توانائی کے منصوبوں کے ابتدائی فوائد جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔یہ منصوبے صرف دوطرفہ تعاون کی حکمت عملی ہی نہیں بلکہ ان سے علاقے میں باہمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اس کے علاوہ یہ سٹرک کے زریعے بین الاقوامی تعاون کا رول ماڈل ثابت ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی شیاﺅپنگ نے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔