چین یوروگوئے کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، صدر یورو گوئے یمانڈو ارسی

بیجنگ۔14فروری (اے پی پی):یوروگوا ئے کے صدر یمانڈو ارسی نے کہا ہے کہ چین یوروگوئے کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، چین کےساتھ دوطرفہ تعاون کے دائرہ کارکو وسیع کرنے کے خواہاں ہیں۔ چین کے پہلے سرکاری دورے کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 38 سال قبل یوروگوائے اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیا م کے بعد سے یوروگوائے کے …

بیجنگ۔14فروری (اے پی پی):یوروگوا ئے کے صدر یمانڈو ارسی نے کہا ہے کہ چین یوروگوئے کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، چین کےساتھ دوطرفہ تعاون کے دائرہ کارکو وسیع کرنے کے خواہاں ہیں۔ چین کے پہلے سرکاری دورے کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 38 سال قبل یوروگوائے اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیا م کے بعد سے یوروگوائے کے ہر صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید ترقی دینے میں کردار ادا کیا ہے۔

ابتدا میں سفارتی تعلقات قائم ہونے سے لے کر بعد میں اقتصادی اور تجارتی شعبے میں دوطرفہ معاہدوں پر دستخط اور آج ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری تک کے سفر کے بعد یوروگوائے اور چین کے تعلقات کا اگلا مرحلہ لازمی طور پر اعلیٰ سطح کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہوگی۔یمانڈوارسی کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے دنیا کو دئیے جانے والے ترقیاتی اشارے اور وضع کردہ ترقیاتی منصوبہ بندی ہمیں یہ دکھا رہی ہے کہ مزید مواقعوں کے دروازے ہمارے لیے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں۔

ہمارے صنعت کار اور مقامی لوگ یوروگوائے اور جنوبی امریکہ کے باہر بھی وسیع ترقی کے مواقع دیکھ سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ مواقع آج کی دنیا میں امید کی کرن روشن کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری توقع ہے کہ یوروگوائے اور چین کے درمیان تعاون کے دائرہ کار میں مسلسل توسیع ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سو سے زائد کاروباری افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس دورے پر ان کے ساتھ چین آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک قابل اعتماد دوست ہے اور ایک قابل اعتماد اور مستقل اعتبار کے قابل ملک اور عوام کے ساتھ تعاون آگے بڑھانا ضروری ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت چین یوروگوائے کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، متعدد چینی کمپنیاں یوروگوائے میں اپنی فیکٹریاں قائم کر چکی ہیں اور صنعتی تبادلوں سمیت تکنیکی تعاون مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔