چیچہ وطنی،اشتہاری ملزم گرفتار ،چھینی گئی موٹر سائیکل اورناجائزاسلحہ بھی برآمد

193
Illegal weapons
Illegal weapons

چیچہ وطنی۔ 28 جون (اے پی پی):چیچہ وطنی پولیس نے قصبہ شاہکوٹ کے علاقہ میں ایک کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق قصبہ شاہکوٹ کے علاقہ میں سنیپ چیکنگ کے دوران اشتہاری ملزم آصف ولداسماعیل کو قابو کرلیا گیا۔یہ ملزم ضلع ساہیوال اور ضلع وہاڑی کی پولیس کو 20سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم کے قبضہ سے پستول 30بور، گولیاں اور چھینی گئی ہنڈا125موٹر سائیکل پربرآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضہ میں لے لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔\378