چیچہ وطنی،عدالت نے خاتون کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کوعمرقید اورجرمانے کی سزاؤں کاحکم سنادیا

88

چیچہ وطنی۔ 22 نومبر (اے پی پی):چیچہ وطنی کی مقامی عدالت نے خاتون کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کوعمرقید اورجرمانے کی سزاؤں کاحکم سنایا دیا۔

استغاثہ کے مطابق مجرم احسان نے 2016میں گاؤں101،بارہ ایل میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے مقدس بی بی کو قتل کردیا تھا جس پر کسووال پولیس نے چالان مرتب کرکے عدالت میں پیش کیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ینڈ سیشن جج نورمحمددھوتڑانے مقدمہ کی سماعت اورجرم ثابت ہونے پر مجرم احسان کو عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاؤں کاحکم سنایا ،پولیس نے مجرم کوسنٹرل جیل ساہیوال منتقل کردیا۔