چیچہ وطنی، ڈی پی او ساہیوال کا علاقہ تھانہ سٹی میں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ

چیچہ وطنی، ڈی پی او ساہیوال کا علاقہ تھانہ سٹی میں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ

چیچہ وطنی۔ 25 جون (اے پی پی):ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے علاقہ تھانہ سٹی ساہیوال میں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس کے راستوں، سیکیورٹی ڈیوٹی، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔

ڈی پی او ساہیوال نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے پرامن انعقاد اور عزاداروں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔